پھول تمہیں بھیجا ہے خط میں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/03/18

پھول تمہیں بھیجا ہے خط میں

phool-tumhe-bheja-hai-khat-mein

فلم : سرسوتی چندرا (1968)
نغمہ نگار: اندیور
نغمہ : پھول تمہیں بھیجا ہے خط میں
گلوکار : لتا منگیشکر، مکیش
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : نوتن، منیش
یوٹیوب : Phool Tumhen Bheja Hai Khat Mein | Saraswatichandra

پھول تمہیں بھیجا ہے خط میں، پھول نہیں میرا دل ہے
پریتم میرے مجھ کو لکھنا، کیا یہ تمہارے قابل ہے

پیار چھپا ہے خط میں اتنا جتنے ساگر میں موتی
چوم ہی لیتا ہاتھ تمہارا پاس جو تم میرے ہوتی

نیند تمہیں تو آتی ہوگی، کیا دیکھا تم نے سپنا
آنکھ کھلی تو تنہائی تھی، سپنا ہو نہ سکا اپنا
تنہائی ہم دور کریں گے، لے آؤ تم شہنائی
پریت بڑھا کر بھول نہ جانا، پریت تمہی نے سکھلائی

خط سے جی بھرتا ہی نہیں، اب نین ملے تو چین ملے
چاند ہمارے آنگن اترے، کوئی تو ایسی رین ملے
ملنا ہو تو کیسے ملیں ہم، ملنے کی صورت لکھ دو
نین بچھائے بیٹھے ہیں ہم، کب آؤ گے خط لکھ دو

Phool Tumhe Bheja Hai Khat Mein - film: Saraswatichandra (1968)

No comments:

Post a Comment