مجھے تم یاد کرنا اور مجھ کو یاد آنا تم - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/03/19

مجھے تم یاد کرنا اور مجھ کو یاد آنا تم

Mujhe Tum Yaad Karna Aur Mujhko Yaad Aana Tum

فلم : مشعل (1984)
نغمہ نگار: جاوید اختر
نغمہ : مجھے تم یاد کرنا اور مجھ کو یاد آنا تم
گلوکار : لتا منگیشکر، کشور کمار
موسیقار : پنڈت ہردےناتھ منگیشکر
اداکار : دلیپ کمار، وحیدہ رحمان، انیل کپور، رتی اگنی ہوتری
یوٹیوب : Mujhe Tum Yaad Karna Aur Mujhko Yaad Aana Tum | Mashaal (1984)

مجھے تم یاد کرنا اور مجھ کو یاد آنا تم
میں اک دن لوٹ کے آؤں گا، یہ مت بھول جانا تم

اکیلی ہوگی تم دیکھو کہیں ایسا نہ ہو جائے
جو اب ہونٹوں پہ ہے مسکان وہ مسکان کھو جائے
ذرا لوگوں سے ملنا تم ذرا ہنسنا ہنسانا تم
مگر تم لوٹ کے آؤ گے، یہ مت بھول جانا تم

اگر لڑکی تمہیں کوئی ملے جو خوبصورت ہو
تمہاری دوستی کی شاید اس کو بھی ضرورت ہو
اگر وہ پاس آئے، مسکرائے، مسکرانا تم
مگر میں لوٹ کے آؤں گا، یہ مت بھول جانا تم

Mujhe Tum Yaad Karna Aur Mujhko Yaad Aana Tum - film: Mashaal (1984)

No comments:

Post a Comment