میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/03/20

میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں

mere-haathon-mein-nau-nau

فلم : چاندنی (1989)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : شیو ہری
اداکار : سری دیوی، رشی کپور، ونود کھنہ
یوٹیوب : Mere Haathon Mein | Chandni

میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں
تھوڑا ٹھہرو ساجن مجبوریاں ہیں
ملن ہوگا ابھی اک رات کی دوریاں ہیں
میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں

لمبی لمبی وہ کالی کالی راتوں میں
کاہے چوڑیاں کھنکتی ہیں ہاتھوں میں
نہ آنا تو نگوڑی چوڑیوں کی باتوں میں
میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں

لے جا واپس تو اپنی بارات منڈیا
میں نہیں جانا نہیں جانا تیرے ساتھ منڈیا
جگائے گا جگائے گا تو ساری رات منڈیا
میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں

آتے جاتے گلی میں میرا دل دھڑکے
میرے پیچھے پڑے ہیں آٹھ دس لڑکے
وہ لے جائیں کسی دن یہ سپیرے ناگن پکڑ کے
میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں

میرے گھٹنوں سے لمبی ہائے میری چوٹی ہے
میری آنکھ شطرنج کی گوٹی ہے
میرے بابل نے پھر کہنا ابھی تو چھوٹی ہے
میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں

میرے درزی سے آج میری جنگ ہو گئی
کل چولی سلائی آج تنگ ہو گئی
اوئے شاوا شاوا
کرے وہ کیا تو لڑکی تھی پتنگ ہو گئی
میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں

میرے سیاں کیا یہ برا کام تو نے
کہیں کا بھی نہ چھوڑا مجھے ہائے رام تو نے
میرے سیاں ۔۔۔
میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں

Mere Haathon Mein Nau Nau Choodiyan Hain - film: Chandni (1989)

No comments:

Post a Comment