فلم : شعلے (1975)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : ہولی کے دن دل کھل جاتے ہیں
گلوکار : لتا منگیشکر، کشور کمار
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : سنجیو کمار، جیہ بہادری، دھرمیندر، ہیما مالنی، امیتابھ بچن، امجد خان
یوٹیوب : Holi Ke Din Dil Khil Jate Hain | Sholay (1975)
چلو سہیلی، چلو رے ساتھی
اے پکڑو پکڑو رے اسے نہ چھوڑو
ارے بئیاں نہ توڑو
ذرا ٹھہر جا بھابھی، ارے جا رے شرابی
کیا او راجا ، گلی میں آ جا
ہولی ہولی ، بھنگ کی گولی
او نخرے والی، دوں گی میں گالی
او رامو کی سالی، ہو لی رے ہولی
ہولی کے دن دل کھل جاتے ہیں
رنگوں میں رنگ مل جاتے ہیں
گلے شکوے بھول کے دوستو
دشمن بھی گلے مل جاتے ہیں
گوری تیرے رنگ جیسا، تھوڑا سا میں رنگ بنا لوں
او تیرے گلابی گالوں سے، تھوڑا سا گلال چرا لوں
جا رے جا دیوانے تو، ہولی کے بہانے تو، چھوڑ نہ مجھے بےشرم
پوچھ لے زمانے سے، ایسے ہی بہانے سے، لیے اور دیے دل جاتے ہیں
ہولی کے دن دل کھل جاتے ہیں، رنگوں میں ۔۔۔
یہی تیری مرضی ہے تو، اچھا چل لے تو خوش ہو لے
پاس آ کے چھونا نہ مجھے، چاہے مجھے دور سے بھگو لے
ہیرے کی کنی ہے تو، مٹی سے بنی ہے تو، چھونے سے ٹوٹ جائے گی
کانٹوں کے چھونے سے، پھولوں سے نازک، نازک بدن چھل جاتے ہیں
ہولی کے دن دل کھل جاتے ہیں، رنگوں میں ۔۔۔
No comments:
Post a Comment