سنسار ہے ایک ندیا دکھ سکھ دو کنارے ہیں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/03/15

سنسار ہے ایک ندیا دکھ سکھ دو کنارے ہیں

sansaar-hai-ek-nadiya

فلم : رفتار (1975)
نغمہ نگار: ابھیلاش
نغمہ : سنسار ہے ایک ندیا دکھ سکھ دو کنارے ہیں
گلوکار : آشا بھونسلے، مکیش
موسیقار : سونک اومی
اداکار : ونود مہرا، موسمی چٹرجی، ڈینی، مدن پوری
یوٹیوب : Sansaar Hai Ek Nadiya

سنسار ہے ایک ندیا دکھ سکھ دو کنارے ہیں
نہ جائے کہاں جائیں ہم بہتے دھارے ہیں

چلتے ہوئے جیون کی رفتار میں ایک لے ہے
ایک راگ میں ایک سر میں سنسار کی ہر شے ہے
ایک تار پہ گردش میں یہ چاند ستارے ہیں
نہ جائے کہاں جائیں ہم بہتے دھارے ہیں

دھرتی پہ عنبر کی آنکھوں سے برستی ہے
ایک روز یہی بوندیں پھر بادل بنتی ہیں
اس بننے بگڑنے کے دستور میں سارے ہیں
نہ جائے کہاں جائیں ہم بہتے دھارے ہیں

کوئی بھی کسی کے لیے اپنا نہ پرایا ہے
رشتوں کے اجالے میں ہر آدمی سایہ ہے
قدرت کے بھی دیکھو تو یہ کھیل نرالے ہیں
نہ جائے کہاں جائیں ہم بہتے دھارے ہیں

ہے کون وہ دنیا میں نہ پاپ کیا جس نے
بن الجھے کانٹوں سے ہے پھول چنے کس نے
بےداغ نہیں کوئی یہاں پاپی سارے ہیں
نہ جائے کہاں جائیں ہم بہتے دھارے ہیں

Sansaar Hai Ek Nadiya - film: Raftaar (1975)

No comments:

Post a Comment