فلم : دل سے (1998)
نغمہ نگار: گلزار
نغمہ : اے اجنبی، تو بھی کبھی
گلوکار : مہالکشمی، ادت نارائن
موسیقار : اے آر رحمان
اداکار : شاہ رخ خان، منیشا کوئرالہ، پریتی زنٹا
یوٹیوب : Aye Ajanabi
پاکھی پاکھی پردیسی
پاکھی پاکھی پردیسی
اے اجنبی، تو بھی کبھی
آواز دے کہیں سے
میں یہاں ٹکڑوں میں جی رہا ہوں
تو کہیں ٹکڑوں میں جی رہی ہے
روز روز ریشم سی ہوا
آتے جاتے کہتی ہے بتا
وہ جو دودھلی معصوم کلی
وہ ہے کہاں، کہاں ہے
وہ روشنی کہاں ہے
وہ جان سی کہاں ہے
میں ادھورا، تو ادھوری جی رہی ہے
تو تو نہیں ہے لیکن تیری مسکراہٹیں ہیں
چہرہ کہیں نہیں ہے، پر تیری آہٹیں ہیں
تو ہے کہاں، کہاں ہے
تیرا نشاں کہاں ہے
میرا جہاں کہاں ہے
میں ادھورا، تو ادھوری جی رہی ہے
No comments:
Post a Comment