میں تیری محبت میں پاگل ہو جاؤں گا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/04/27

میں تیری محبت میں پاگل ہو جاؤں گا

main-teri-mohabbat-mein

فلم : تری دیو (1989)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : میں تیری محبت میں پاگل ہو جاؤں گا
گلوکار : محمد عزیز
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : نصیر الدین شاہ، سنی دیول، جیکی شراف، مادھوری ڈکشٹ، سنگیتا بجلانی، سونم
یوٹیوب : Mein Teri Mohabbat Mein | Tridev

میں تیری محبت میں پاگل ہو جاؤں گا
مجھے ایسا لگتا ہے تجھے کیسا لگتا ہے
میں تیری نگاہوں سے گھائل ہو جاؤں گا
مجھے ایسا لگتا ہے تجھے کیسا لگتا ہے

کچھ دن سے میں ٹوٹا ٹوٹا رہتا ہوں
اپنے دل سے روٹھا روٹھا رہتا ہوں
کچھ دن سے میں کھوئی کھوئی رہتی ہوں
جاگوں بھی تو سوئی سوئی رہتی ہوں
دیوانی آج نہیں تو کل ہو جاؤں گی
مجھے ایسا لگتا ہے تجھے کیسا لگتا ہے

جی چاہے تیری آنکھوں میں کھو جاؤں
آج ابھی اس وقت میں تیری ہو جاؤں
کب تک آخر ہم ملنے کو ترسیں گے
کب ساون آئے گا کب بادل برسیں گے
تو مست پَوَن بن جا میں بادل بن جاؤں گا
میں تیری محبت میں پاگل ہو جاؤں گا
مجھے ایسا لگتا ہے تجھے کیسا لگتا ہے

تجھ بن لب پر کوئی نام نہیں آتا
دل کو تڑپے بنا آرام نہیں آتا
دونوں طرف لگی ہے آگ برابر یہ
تو بھی جل جائے گی میں بھی جل جاؤں گا
مجھے ایسا لگتا ہے تجھے کیسا لگتا ہے
میں تیری نگاہوں سے گھائل ہو جاؤں گا
مجھے ایسا لگتا ہے تجھے کیسا لگتا ہے

Main Teri Mohabbat Mein - film: Deedar-E-Yaar (1982)

No comments:

Post a Comment