مرنے کا غم نہیں ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/04/26

مرنے کا غم نہیں ہے

marne-ka-gham-nahi

فلم : دیدارِ یار (1982)
نغمہ نگار: کیفی اعظمی
نغمہ : مرنے کا غم نہیں ہے
گلوکار : آشا بھونسلے
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : ریکھا، جتیندر، رشی کپور، ٹینا منیم
یوٹیوب : Marne Ka Gham Nahin

مرنے کا غم نہیں ہے مرنے تک غم نہیں ہے
جیتا ہے پیار مر کے کاش آنکھیں بند ہوتیں
دیدار یار کر کے کاش آنکھیں بند ہوتیں

مرنے کا غم نہیں ہے مرنے تک غم نہیں ہے
قسمت جو ساتھ دیتی اس کے قدم پہ مرتے
اس کے قدم پہ مر کے کیا کیا نہ ناز کرتے
لے جاتے اس کے جلوے آنکھوں میں اپنی بھر کے
کاش آنکھیں بند ہوتیں دیدارِ یار کر کے

میری طرف سے بڑھ کر لاکھوں بلائیں لینا
منہ دیکھنا تو اس کا سو سو دعائیں دینا
خوابوں کی وہ دلہنیا جب آئے سچ سنور کے
کاش آنکھیں بند ہوتیں دیدارِ یار کر کے

ہم نرم نرم کلیاں گلشن سے چن کے لائے
اور ساری کلیاں تیری راہوں میں ہم بچھائے
اور خود چمن سے لوٹے آنچل میں کانٹے بھر کے
کاش آنکھیں بند ہوتیں دیدارِ یار کر کے

پوری کبھی نہ ہوگی یہ پیار کی کہانی
رکھے گی دور تجھ سے ہم کو یہ زندگانی
پہنچیں گے پاس تیرے ہم جان سے گزر کے
پہنچیں گے پاس تیرے ہم جان سے گزر کے

Marne Ka Gham Nahin - film: Deedar-E-Yaar (1982)

No comments:

Post a Comment