اللہ تیرو نام ، ایشور تیرو نام - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/05/03

اللہ تیرو نام ، ایشور تیرو نام

allah-tero-naam

فلم : ہم دونوں (1961)
نغمہ نگار: ساحر لدھیانوی
نغمہ : اللہ تیرو نام ، ایشور تیرو نام
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : جےدیو
اداکار : دیوآنند، نندہ، سادھنا
یوٹیوب : Allah Tero Naam

اللہ تیرو نام ، ایشور تیرو نام
سب کو سنمتی دے بھگوان

اس دھرتی کا روپ نہ اجڑے
پیار کی ٹھنڈی دھوپ نہ اجڑے
سب کو ملے سکھ کا وردان

مانگوں کا سیندور نہ چھوٹے
ماں بہنوں کی آس نہ ٹوٹے
دیہہ بنا بھٹکے نہ پران

او سارے جگ کے رکھوالے
نربل کو بل دینے والے
بلوانوں کو دے دے گیان

Allah Tero Naam - film: Hum Dono (1961)

No comments:

Post a Comment