فلم : لال پتھر (1971)
نغمہ نگار: دیو کوہلی
نغمہ : گیت گاتا ہوں میں ، گنگناتا ہوں میں
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : راجکمار، ہیما مالنی، راکھی، ونود مہرہ
یوٹیوب : Geet Gata Hoon Main
گیت گاتا ہوں میں ، گنگناتا ہوں میں
میں نے ہنسنے کا وعدہ کیا تھا کبھی
اس لیے اب سدا مسکراتا ہوں میں
یہ محبت کے پل کتنے انمول ہیں
کتنے پھولوں سے نازک میرے بول ہیں
سب کو پھولوں کی مالا پہناتا ہوں میں
مسکراتا ہوں میں ۔۔۔
روشنی ہوگی اتنی کسے تھی خبر
میرے من کا یہ درپن گیا ہے نکھر
صاف ہے اب یہ درپن دکھاتا ہوں میں
مسکراتا ہوں میں ۔۔۔
No comments:
Post a Comment