فلم : برادری (1966)
نغمہ نگار: پریم دھون
نغمہ : ابھی نہ پھیرو نظر زندگی سنوار تو لیں
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : چترگپت
اداکار : ششی کپور، فریال
یوٹیوب : Abhi Na Phero Nazar | Biradari
آتے ہو ستانے کو جاتے ہو رلانے کو
اس آنے کو کیا کہیے اس جانے کو کیا کہیے
ابھی نہ پھیرو نظر زندگی سنوار تو لیں
کہ دل کے شیشے میں ہم آپ کو اتار تو لیں
قریب آ کے ذرا قسمت جگا لینے دو
چمکتے رخ سے کوئی جلوا چرا لینے دو
کہ ہم بھی پیار کے دن جھوم کے گزار تو لیں
کہ دل کے شیشے میں ہم آپ کو اتار تو لیں
میرے چمن میں کوئی آیا بہاروں کو لے کے
جواں نظر میں محبت کی پھواریں لے کے
اب ان بہاروں سے ہم گلستاں نکھار تو لیں
کہ دل کے شیشے میں ہم آپ کو اتار تو لیں
تیرے دیوانے تیری الفت لیے بیٹھے ہیں
ترستے دل میں یہی حسرت لیے بیٹھے ہیں
کہ اپنا کہہ کے ابھی آپ کو پکار تو لیں
کہ دل کے شیشے میں ہم آپ کو اتار تو لیں
No comments:
Post a Comment