جب سے تمہیں دیکھا ہے، آنکھوں میں تم ہی تم ہو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/05/31

جب سے تمہیں دیکھا ہے، آنکھوں میں تم ہی تم ہو

jab-se-tumhe-dekha-hai

فلم : گھرانہ (1961)
نغمہ نگار: شکیل بدایونی
نغمہ : جب سے تمہیں دیکھا ہے، آنکھوں میں تم ہی تم ہو
گلوکار : آشا بھونسلے، محمد رفیع
موسیقار : روی
اداکار : راجندر کمار، آشا پاریکھ
یوٹیوب : Jab Se Tumhe Dekha Hai

جب سے تمہیں دیکھا ہے، آنکھوں میں تم ہی تم ہو
ہم بھی یہی کہتے ہیں، سانسوں میں تم ہی تم ہو

آ گئے پیار کے دن، بےخودی چھانے لگی
مستیاں جھوم اٹھیں، زندگی گانے لگی
دل کے نئے نغموں کی تانوں میں تم ہی تم ہو

جب سے پایا ہے تمہیں بھیگا بھیگا ہے سماں
جب سے چاہا ہے تمہیں ہر نظارا ہے جواں
دل میں تم ہی رہتے ہو یادوں میں تم ہی تم ہو

دیپ خوشیوں کے سدا دل میں جلتے ہی رہیں
پیار کی دنیا میں ہم ساتھ چلتے ہی رہیں
کیوں نا ملیں منزل جب راہوں میں تم ہی تم ہو

Jab Se Tumhe Dekha Hai - film: Gharana (1961)

No comments:

Post a Comment