بےقرار کر کے ہمیں یوں نہ جائیے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/07/08

بےقرار کر کے ہمیں یوں نہ جائیے

bekarar-kar-ke-hamen

فلم : بیس سال بعد (1962)
نغمہ نگار: شکیل بدایونی
نغمہ : بےقرار کر کے ہمیں یوں نہ جائیے
گلوکار : ہیمنت کمار
موسیقار : ہیمنت کمار
اداکار : بسواجیت، وحیدہ رحمان
یوٹیوب : Bekarar Karke Hume Yun Na Jaiye

بےقرار کر کے ہمیں یوں نہ جائیے
آپ کو ہماری قسم لوٹ آئیے

دیکھیے وہ کالی کالی بدلیاں
زلف کی گھٹا چرا نہ لے کہیں
چوری چوری آ کے شوخ بجلیاں
آپکی ادا چرا نہ لے کہیں
یوں قدم اکیلے نہ آگے بڑھائیے

دیکھیے گلاب کی وہ ڈالیاں
بڑھ کے چوم لے نہ آپکے قدم
کھوئے کھوئے بھنورے بھی ہیں باغ میں
کوئی آپ کو بنا نہ لے صنم
بہکی بہکی نظروں سے خود کو بچائیے

زندگی کے راستے عجیب ہیں
ان میں اس طرح چلا نہ کیجیے
خیر ہے اسی میں آپ کی حضور
اپنا کوئی ساتھی ڈھونڈھ لجیے
سن کے دل کی بات یوں نہ مسکرائیے

Bekarar Karke Hume Yun Na Jaiye - film: Bees Saal Baad (1962)

No comments:

Post a Comment