انتہا ہو گئی انتظار کی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/08/08

انتہا ہو گئی انتظار کی

inteha-ho-gayi-intezaar-ki

فلم : شرابی (1984)
نغمہ نگار: پرکاش مہرہ
نغمہ : انتہا ہو گئی انتظار کی
گلوکار : کشور کمار، آشا بھونسلے
موسیقار : بھپی لہری
اداکار : امیتابھ بچن، جیا پردا، پران
یوٹیوب : Inteha Ho Gayi Intezaar Ki | Sharaabi

انتہا ہو گئی انتظار کی
آئی نہ کچھ خبر، میرے یار کی
یہ ہمیں ہے یقیں، بےوفا وہ نہیں
پھر وجہ کیا ہوئی، انتظار کی، انتہا ہو گئی۔۔۔

بات جو ہے اس میں، بات وہ یہاں کہیں نہیں کسی میں
وہ ہے میری، بس ہے میری، شور ہے یہی گلی گلی میں
ساتھ ساتھ وہ ہے میرے، غم میں میرے دل کی ہر خوشی میں
زندگی میں وہ نہیں تو کچھ نہیں ہے میری زندگی میں
بجھ نہ جائے یہ شمع، اعتبار کی
انتہا ہو گئی۔۔۔

او، میرے سجنا، لو میں آ گئی
ارے، لوگوں نے دئیے ہونگے بڑے بڑے نذرانے
لائی ہوں، میں تیرے لئے دل میرا
دل یہی مانگے دعا ہم کبھی ہوں نہ جدا
دل میرا تیرا ہے یہ دل میرا
یہ میری زندگی ہے تیری
تو میرا سپنا، میں تجھے پا گئی
او، میرے سجنا، لو میں آ گئی
لا لا۔۔۔

غموں کے اندھیرے ڈھلے، بجھتے ستارے جلے
دیکھا تجھے تو دلوں میں جان آئی
ہونٹوں پہ ترانے جگے، ارمان دیوانے جگے
بانہوں میں آکے تو ایسے شرمائی
چھا گئی پھر وہی بےخودی
لا لا۔۔۔

وہ گھڑی کھو گئی انتظار کی
آ گئی رت حسیں، رسم یار کی
یہ نشہ یہ خوشی، اب نہ کم ہوں کبھی
عمر بھر نہ ڈھلے، رات پیار کی

Inteha Ho Gayi Intezaar Ki - film: Sharaabi (1984)

No comments:

Post a Comment