مبارک ہو تم سب کو حج کا مہینہ - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/08/11

مبارک ہو تم سب کو حج کا مہینہ

mubarak-ho-tum-sabko-haj-ka-mahina

فلم : قلی (1983)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : مبارک ہو تم سب کو حج کا مہینہ
گلوکار : شبیر کمار
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : امیتابھ بچن، رتی اگنی ہوتری، رشی کپور
یوٹیوب : Mubarak ho tum sab ko haj ka mahina

نظر روضۂ مصطفی ڈھونڈتی ہے
دیارِ رسولِ خدا ڈھونڈتی ہے

مبارک ہو تم سب کو حج کا مہینہ
نہ تھی میری قسمت کہ دیکھوں مدینہ
مدینے والے سے میرا سلام کہنا
پھٹا میرے غم سے سمندر کا بھی سینہ
نہ تھی میری قسمت۔۔۔

وہاں کوئی چھوٹا نہ کوئی بڑا ہے
وہاں ہر بشر ایک صف میں کھڑا ہے
محمد کی چوکھٹ پہ جو گر پڑا ہے
اسی کا ہے مرنا، اسی کا ہے جینا
نہ تھی میری قسمت۔۔۔

بہت دور ہوں، میں تیرے آستاں سے
میری حاضری لے لے آقا یہاں سے
مجھے بخش دے زبست کے امتحاں سے
کہ مجبور ہوں میں غمِ دو جہاں سے
چنے گل سبھی نے تیرے گلستاں سے
مجھے صرف کانٹے ملے کیوں فضا سے
تجھے سب پتہ ہے کہوں کیا زباں سے
فقط ایک اشارہ تو کر دے وہاں سے
ستارے ہیں قسمت کے نامہرباں سے
جدا کر نہ دیکھ ایک بیٹے کو ماں سے
اگر حکم ہے موت کا آسماں سے
بدل دے میری جاں، میری ماں کی جاں سے
او شاہِ و عالم، او شاہِ مدینہ
مبارک ہو تم سب کو۔۔۔

Mubarak Ho Tum Sabko - film: Coolie (1983)

No comments:

Post a Comment