پل بھر کے لیے کوئی ہمیں پیار کر لے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/08/01

پل بھر کے لیے کوئی ہمیں پیار کر لے

pal-bhar-ke-liye

فلم : جانی میرا نام (1970)
نغمہ نگار: اندیور
نغمہ : پل بھر کے لیے کوئی ہمیں پیار کر لے
گلوکار : کشور کمار، اوشا کھنہ
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : دیو آنند، ہیما مالینی
یوٹیوب : Pal Bhar Ke Liye

پل بھر کے لیے کوئی ہمیں پیار کر لے
جھوٹا ہی سہی
دو دن کے لیے کوئی اقرار کر لے
جھوٹا ہی سہی

ہم نے بہت تجھ کو چھپ چھپ کے دیکھا
دل پہ کھینچی ہے تیرے کاجل کی ریکھا
کاجل کی ریکھا بنی لکشمن کی ریکھا
رام میں کیوں تو نے راون کو دیکھا
کھڑے کھڑکی پہ جوگی سویکار کر لے
جھوٹا ہی سہی

ہیرے سے جڑے تیرے نین بڑے
جس دن سے لڑے تیرے در پہ پڑے
سن سن کر تیری نہیں نہیں
جاں۔۔۔۔ اپنی نکل جائے نہ کہیں
ذرا ہاں کہہ دے، میری جاں کہہ دے
میری جاں کہہ دے، ذرا ہاں کہہ دے
جب رین پڑے نہیں چین پڑے
نہیں چین پڑے جب رین پڑے

مانا تو سارے حسینوں سے حسیں ہے
اپنی بھی صورت بری تو نہیں ہے
کبھی تو بھی ہمارا دیدار کر لے
جھوٹا ہی سہی

پل بھر کے پیارا پہ نثار سارا جیون
ہم وہ نہیں جو چھوڑ دیں تیرا دامن
اپنے ہونٹوں کی ہنسی ہم تجھ کو دیں گے
آنسو تیرے اپنی آنکھوں میں لیں گے
تو ہماری وفا کا اعتبار کر لے
جھوٹا ہی سہی

Pal Bhar Ke Liye - film: Johny Mera Naam (1970)

No comments:

Post a Comment