زند لے گیا وہ دل کا جانی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/09/04

زند لے گیا وہ دل کا جانی

Jind Le Gaya Woh Dil Ka Jani

فلم : آپ کے ساتھ (1986)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : جند لے گیا وہ دل کا جانی
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : سمیتا پاٹل، ونود مہرہ، انیل کپور، رتی اگنی ہوتری
یوٹیوب : Jind Le Gaya Woh Dil Ka Jaani | Aap Ke Saath

زند لے گیا وہ دل کا جانی
یہ بت بےجان رہ گیا
مہمان چلا گیا گھر سے
یہ خالی مکان رہ گیا

خوابوں سے تقدیریں کب بنتی ہیں
پانی پہ تصویریں کب بنتی ہیں
نہ رنگ رہا کوئی باقی
نہ کوئی نشان رہ گیا

اس آندھی کا اس طوفاں کا زور کسی کو یاد نہیں ہے
آئی تھی ایک روز قیامت اور کسی کو یاد نہیں ہے
بس ایک میرا دل ٹوٹا یہ سارا جہاں رہ گیا

اپنے زخموں اپنے صدموں سے میں کتنی شرمندہ ہوں
کیا کارن ہے کیا ہے سبب جو آج بھی اب بھی میں زندہ ہوں
لگتا ہے کہ میرا باقی کوئی امتحاں رہ گیا

Jind Le Gaya Woh Dil Ka Jani - film: Aap Ke Saath (1986)

No comments:

Post a Comment