دل تجھے دیا تھا رکھنے کو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/10/04

دل تجھے دیا تھا رکھنے کو

dil-tujhe-diya-tha-rakhne-ko

فلم : ملہر (1951)
نغمہ نگار: کیف عرفانی
نغمہ : دل تجھے دیا تھا رکھنے کو
گلوکار : مکیش
موسیقار : روشن
اداکار : ارجن، شمی، موتی ساگر
یوٹیوب : Dil Tujhe Diya Tha Rakhne Ko

دل تجھے دیا تھا رکھنے کو
تو نے دل کو جلا کے رکھ دیا
قسمت نے دے کے پیار مجھے
میرا دل تڑپا کے رکھ دیا

بھونرے کی لبوں پر فریادیں
کلیوں کی لبوں پر مسکانیں
بھنورے کا کلیجہ کلیوں میں
ہائے! کس نے چھپا کے رکھ دیا
قسمت نے دے کے پیار مجھے ۔۔۔

جس درد سے دنیا ڈرتی ہے
جس غم سے کنارا کرتی ہے
تیری نظر نے میرے سینہ میں
وہ درد چھپا کے رکھ دیا
قسمت نے دے کے پیار مجھے ۔۔۔

جب دل میں تمہیں بسایا تھا
آشا کا دیپ جلایا تھا
تقدیر کے ایک ہی جھونکے نے
وہ دیپ بجھا کے رکھ دیا
قسمت نے دے کے پیار مجھے ۔۔۔
دل تجھے دیا تھا رکھنے کو
تو نے دل کو جلا کے رکھ دیا

Dil Tujhe Diya Tha Rakhne Ko - film: Malhar (1951)

No comments:

Post a Comment