تیرا مجھ سے ہے پہلے کا ناتا کوئی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/10/03

تیرا مجھ سے ہے پہلے کا ناتا کوئی

tera-mujhse-hai-pehle-ka-naata-koi

فلم : آ گلے لگ جا (1973)
نغمہ نگار: ساحر لدھیانوی
نغمہ : تیرا مجھ سے ہے پہلے کا ناتا کوئی
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : ششی کپور، شرمیلا ٹیگور، شتروگھن سنہا
یوٹیوب : Tera Mujhse Hai Pehle Ka Naata Koi | Aa Gale Lag Jaa 1973

تیرا مجھ سے ہے پہلے کا ناتا کوئی
یونہی نہیں دل لبھاتا کوئی
جانے تو یا جانے نہ، مانے تو یا مانے نہ

دھواں دھواں تھا وہ سماں، یہاں وہاں جانے کہاں
تو اور میں کہیں ملے تھے پہلے
دیکھا تجھے تو دل نے کہا
جانے تو یا جانے نہ، مانے تو یا مانے نہ

دیکھو ابھی کھونا نہیں، کبھی جدا ہونا نہیں
اب کے یونہی ملے رہیں گے ہم دونوں
وعدہ رہا یہ اس شام کا
جانے تو یا جانے نہ، مانے تو یا مانے نہ

تو بھی رہی میرے لئے، میں بھی رہا تیرے لئے
پہلے بھی میں تجھ کو بانہوں میں لے کے
جھوما کیا اور جھوما کیا
جانے تو یا جانے نہ، مانے تو یا مانے نہ

Tera Mujhse Hai Pehle Ka Naata Koi - film: Aa Gale Lag Jaa (1973)

No comments:

Post a Comment