چراغ دل کا جلاؤ بہت اندھیرا ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/10/02

چراغ دل کا جلاؤ بہت اندھیرا ہے

chirag-dil-ka-jalao

فلم : چراغ (1969)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : رات باقی بات باقی
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : مدن موہن
اداکار : سنیل دت، آشا پاریکھ
یوٹیوب : Chirag Dil Ka Jalawo Bohat Andhaira Hai | Chirag

چراغ دل کا جلاؤ بہت اندھیرا ہے
کہیں سے لوٹ کے آؤ بہت اندھیرا ہے

کہاں سے لاؤں وہ رنگت گئی بہاروں کی
تمہارے ساتھ گئی روشنی نظاروں کی
مجھے بھی پاس بلاؤ بہت اندھیرا ہے

ستارو تم سے اندھیرے کہاں سنبھلتے ہیں
انہیں کے نقش قدم سے چراغ جلتے ہیں
انہیں کو ڈھونڈ کے لاؤ بہت اندھیرا ہے

Chirag Dil Ka Jalao - film: Chirag (1969)

No comments:

Post a Comment