فلم : ہیرا پھیری (1976)
نغمہ نگار: انجان
نغمہ : برسوں پرانا یہ یارانہ ایک پل میں کیوں ٹوٹا
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : امیتابھ بچن، سائرہ بانو، ونود کھنہ، سلکھشنا پنڈت
یوٹیوب : Barson Purana Ye Yaarana
دشمن نہ کرے دوست نے وہ کام کر دیا
کہ دوستی کے نام کو بدنام کر دیا
برسوں پرانا یہ یارانہ ایک پل میں کیوں ٹوٹا
ایک پل میں کیوں ٹوٹا
یار میرے یار میرے یار میرے تو ایسے روٹھا
جیسے میرا رب روٹھا جیسے میرا رب روٹھا
تیرا جہاں بھی گرا پسینہ میں نے خون بہایا
تیرا لہو بنا کیوں پانی یہ کیسا دن آیا
وہ تیری دوستی، وہ تیری دوستی تھی میری زندگی
بن کے پجاری پیار میں تو نے پیار کا مندر لوٹا
جیسے میرا رب روٹھا
لہروں پر جو مٹیں لکیریں، ٹوٹیں قسمیں ساری
ریت کی اک دیوار تھی میرے یار کی جھوٹی یاری
یہ ستم کیا ہوا یہ ستم کیا ہوا کیا لگی بددعا
جسم سے جیسے جان جدا ہو ساتھ تیرا یوں چھوٹا
جیسے میرا رب روٹھا
برسوں پرانا یہ یارانہ ایک پل میں کیوں ٹوٹا
ایک پل میں کیوں ٹوٹا
No comments:
Post a Comment