دم بھر جو ادھر منہ پھیرے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/12/14

دم بھر جو ادھر منہ پھیرے

dam-bhar-jo-udhar-muh

فلم : آوارہ (1951)
نغمہ نگار: شیلندر
نغمہ : دم بھر جو ادھر منہ پھیرے
گلوکار : لتا، مکیش
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : راج کپور، نرگس
یوٹیوب : Dum Bhar Jo Udhar

دم بھر جو ادھر منہ پھیرے، او چندا
میں ان سے پیار کر لوں گی، باتیں ہزار کر لوں گی

دل کرتا ہے پیار کے سجدے، اور میں بھی ان کے ساتھ
چاند کو چندہ روز ہی دیکھے، میری پہلی رات
بادل میں اب چھپ جا رے، او چندا
میں ان سے پیار کر لوں گی، باتیں ہزار کر لوں گی

دم بھر جو ادھر منہ پھیرے، او چندا
میں ان سے پیار کر لوں گا، نظریں تو چار کر لوں گا

میں چور ہوں، کام ہے چوری، دنیا میں ہوں بدنام
دل کو چراتا آیا ہوں میں، یہی میرا کام
آنا تو گواہی دینے، او چندہ
میں ان سے پیار کر لوں گا، نظریں تو چار کر لوں گا

دل کو چرا کے کھو مت جانا، راہ نہ جانا بھول
ان قدموں سے کچل نہ دینا میرے دل کا پھول
یہ بات انہیں سمجھا دے، او چندا
میں ان سے پیار کر لوں گی، باتیں ہزار کر لوں گی

Dam Bhar Jo Udhar Muh - film: Awara (1951)

No comments:

Post a Comment