فلم : انورودھ (1977)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : جب درد نہیں تھا سینہ میں
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : راجیش کھنہ، سمپل کپاڈیہ، ونود مہرہ
یوٹیوب : Jab dard nahin tha seene mein
نہ ہنسنا میرے غم پہ انصاف کرنا
جو میں رو پڑوں تو مجھے معاف کرنا
جب درد نہیں تھا سینہ میں
تب خاک مزہ تھا جینے میں
اب کے شاید ہم بھی روئے
ساون کے مہینے میں
یاروں کا غم کیا ہوتا ہے
معلوم نہ تھا انجانوں کو
ساحل پہ کھڑے ہو کر ہم نے
دیکھا اکثر طوفانوں کو
اب کے شاید ہم بھی ڈوبے
موجوں کے سفینے میں
ایسے تو ٹھیس نہ لگتی تھی
جب اپنے روٹھا کرتے تھے
اتنا تو درد نہ ہوتا تھا
جب سپنے ٹوٹا کرتے تھے
اب کے شاید دل بھی ٹوٹے
اب کے شاید ہم بھی روئے
ساون کے مہینے میں
اس قدر پیار تو کوئی کرتا نہیں
مرنے والوں کے ساتھ کوئی مرتا نہیں
آپ کے سامنے میں نہ پھر آؤں گا
گیت ہی جب نہ ہونگے، تو کیا گاؤں گا
میری آواز پیاری ہے تو دوستو
یار بچ جائے میرا دعا سب کرو
No comments:
Post a Comment