سال مبارک صاحب جی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/01/02

سال مبارک صاحب جی

saal-mubarak-sahib-jee

فلم : دو جاسوس (1975)
نغمہ نگار: حسرت جےپوری، رویندر جین
نغمہ : سال مبارک صاحب جی
گلوکار : رفیع، مکیش
موسیقار : رویندر جین
اداکار : راج کپور، راجندر کمار
یوٹیوب : Saal Mubarak | Do Jasoos

سال مبارک صاحب جی
لو لو آج پیو ہنس کے
دو گھونٹ سوم رس کے
کہ سال بھر اس کا نشہ رہے گا
جو آج پیے پتا سدا رہے گا
سال مبارک صاحب جی

اپنے چہرے سے پردہ ہٹاؤ
روشنی سے نگاہیں ملاؤ
چاند کی دوریاں طے ہوئی ہیں
ایک دوجے کے نزدیک آؤ
سال مبارک پاپا جی، سال مبارک کاکا جی
اور جو آج ہنسے، ہنسے جو آج ہنسے، ہنستا سدا رہے گا
سال مبارک صاحب جی

بھول کر اپنے غم کی کہانی
سب میں مل جاؤ جیسے کہ پانی
او چار دن کی ہے یہ زندگانی
اس میں بھر لو، ارے بھر لو جوانی
جو آج ملے، ملتا سدا رہے گا
سال مبارک صاحب جی

ہم سے واقف ہے سارا زمانہ
نام کیا ہے کسی نے نہ جانا
کام لوگوں کے بگڑے بنانا
یارو دھندا ہے اپنا پرانا
کام بتانا صاحب جی، بھول نہ جانا صاحب جی
لو لو آج پیو
اور جو آج گائے، گاتا سدا رہے گا
سال مبارک صاحب جی

Saal Mubarak sahib jee - film: Do Jasoos (1975)

No comments:

Post a Comment