فلم : دادی ماں (1966)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : اس کو نہیں دیکھا ہم نے کبھی
گلوکار : مہندر کپور، مناڈے
موسیقار : روشن
اداکار : بینارائے، اشوک کمار، کاشی ناتھ گھانیکر
یوٹیوب : Usko Nahin Dekha Humne Kabhi
اس کو نہیں دیکھا ہم نے کبھی
پر اس کی ضرورت کیا ہوگی
اے ماں تیری صورت سے الگ
بھگوان کی صورت کیا ہوگی
انسان تو کیا دیوتا بھی آنچل میں پلے تیرے
ہے سورگ اسی دنیا میں قدموں کے تلے تیرے
ممتا ہی لٹائیں جسکے نین
ایسی کوئی مورت کیا ہوگی
کیوں دھوپ جلائے دکھوں کی
کیوں غم کی گھٹا برسے
یہ ہاتھ دعاؤں والے
رہتے ہیں سدا سر پہ
تو ہے تو اندھیرے پتھ میں ہمیں
سورج کی ضرورت کیا ہوگی
کہتے ہیں تیری شان میں جو
کوئی اونچے بول نہیں
بھگوان کے پاس بھی ماتا
تیرے پیار کا مول نہیں
ہم تو یہی جانیں تجھ سے بڑی
سنسار کی دولت کیا ہوگی
No comments:
Post a Comment