مجھے تم سے کچھ بھی نہ چاہیے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/02/15

مجھے تم سے کچھ بھی نہ چاہیے

mujhe-tum-se-kuch-bhi-na-chahiye

فلم : کنہیا (1959)
نغمہ نگار: شیلندر
نغمہ : مجھے تم سے کچھ بھی نہ چاہیے
گلوکار : مکیش
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : راج کپور، نوتن
یوٹیوب : Mujhe Tumse Kuch Bhi Na Chahiye

مجھے تم سے کچھ بھی نہ چاہیے
مجھے میرے حال پہ چھوڑ دو
میرا دل اگر کوئی دل نہیں
اسے میرے سامنے توڑ دو

میں یہ بھول جاؤں گا زندگی
کبھی مسکرائی تھی پیار میں
میں یہ بھول جاؤنگا میرا دل
کبھی کھل اٹھا تھا بہار میں
جنہیں اس جہاں نے بھلا دیا
میرا نام ان میں ہی جوڑ دو

تمہیں اپنا کہنے کی چاہ میں
کبھی ہو سکے نہ کسی کے ہم
یہی درد میرے جگر میں ہے
مجھے مار ڈالے گا بس یہ غم
میں وہ گل ہوں، جو نہ کھلا کبھی
مجھے کیوں نہ شاخ سے توڑ دو

Mujhe Tum Se Kuch Bhi Na Chahiye - film: Kanhaiya (1959)

No comments:

Post a Comment