مجھے دیکھ کر آپ کا مسکرانا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/02/14

مجھے دیکھ کر آپ کا مسکرانا

mujhe-dekh-kar-aap-ka-muskurana
#Valentineday

فلم : ایک مسافر ایک حسینہ (1962)
نغمہ نگار: ایس ایچ بہاری
نغمہ : مجھے دیکھ کر آپ کا مسکرانا
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : او پی نیر
اداکار : جوائے مکرجی، سادھنا
یوٹیوب : Mujhe Dekh Kar Aap Ka Muskurana

مجھے دیکھ کر آپ کا مسکرانا
محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے؟

مجھے تم بیگانہ کہہ لو، یا کہ دیوانہ
مگر یہ دیوانہ جانے، دل کا فسانہ
بناوٹ میں دل کی حقیقت چھپانا
محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے؟

خیالوں میں کھوئی کھوئی رہتی ہو ایسے
مصور کی چلتی پھرتی تصویر جیسے
ادا عاشقی کی نظر شاعرانہ
محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے؟

Mujhe Dekh Kar Aap Ka Muskurana - film: Ek Musafir Ek Hasina (1962)

No comments:

Post a Comment