ذرا نظروں سے کہہ دو جی ، نشانہ چوک نہ جائے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/02/13

ذرا نظروں سے کہہ دو جی ، نشانہ چوک نہ جائے

zara-nazaron-se-keh-do-ji

فلم : بیس سال بعد (1962)
نغمہ نگار: شکیل بدایونی
نغمہ : ذرا نظروں سے کہہ دو جی ، نشانہ چوک نہ جائے
گلوکار : ہیمنت کمار
موسیقار : ہیمنت کمار
اداکار : بسواجیت، وحیدہ رحمٰن
یوٹیوب : Zara Nazron Se Kehdo Ji

ذرا نظروں سے کہہ دو جی، نشانہ چوک نہ جائے
مزہ جب ہے تمہاری ہر ادا قاتل ہی کہلائے

قاتل تمہیں پکاروں کہ جان وفا کہوں
حیرت میں پڑ گیا ہوں، کہ میں تم کو کیا کہوں

زمانہ ہے تمہارا، چاہے جس کی زندگی لے لو
اگر میرا کہا مانو تو ایسے کھیل نہ کھیلو
تمہاری اس شرارت سے نہ جانے کس کی موت آئے

کتنی معصوم لگ رہی ہو تم
تم کو ظالم کہے وہ جھوٹا ہے

یہ بھولا پن تمہارا، یہ شرارت اور یہ شوخی
ضرورت کیا تمہیں، تلوار کی، تیروں کی، خنجر کی
نظر بھر کے جسے تم دیکھ لو وہ خود ہی مر جائے

ہم پہ کیوں اس قدر بگڑتی ہو
چھیڑنے والے تم کو اور بھی ہیں

بہاروں پر غصہ، الجھتی ہے جو آنکھوں سے
ہواؤں پر کرو غصہ، جو ٹکراتی ہے زلفوں سے
کہیں ایسا نہ ہو کوئی تمہارا دل بھی لے جائے

Zara Nazaron Se Keh Do Ji - film: Bis Saal Baad (1962)

No comments:

Post a Comment