جان کی قسم ، سچ کہتے ہیں ہم - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/02/12

جان کی قسم ، سچ کہتے ہیں ہم

jaan-ki-kasam

فلم : آزاد (1978)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : جان کی قسم ، سچ کہتے ہیں ہم
گلوکار : لتا ، کشور
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : دھرمیندر، ہیما مالینی
یوٹیوب : Jaan Ki Kasam

جان کی قسم ، سچ کہتے ہیں ہم
خوشی ہو یا غم، بانٹ لیں گے ہم آدھا آدھا
یہ وعدہ، ہاں وعدہ، یہ وعدہ رہا

تھوڑا تم چلنا، تھوڑا میں چلوں گی
منزل پاس آ جائے گی
تھوڑا تم ہنسنا، تھوڑا میں ہنسوں گی
جب بھی اداسی چھا جائے گی
یہ وعدہ، ہاں وعدہ، یہ وعدہ رہا
جان کی قسم، سچ کہتے ہیں ہم
بہت ہو یا کم، بانٹ لیں گے ہم آدھا آدھا

کچھ تم جلنا، کچھ میں جلوں گا
دل میں آگ جب لگےگی
دونوں میں کوئی پیاسا رہا تو
دونوں کی پیاس نہ بجھے گی
یہ وعدہ، ہاں وعدہ، یہ وعدہ رہا
جان کی قسم، سچ کہتے ہیں ہم
جو بھی ہو ستم، بانٹ لیں گے ہم آدھا آدھا

کیا ہے جو وعدہ سب کچھ آدھا
کہیں پیار نہ آدھا رہ جائے
ایسا نہیں ہوگا ایسا ہونا ہو تو
ٹوٹ کے یہ وعدہ رہ جائے
یہ وعدہ، ہاں وعدہ، یہ وعدہ رہا
جان کی قسم، سچ کہتے ہیں ہم
سب کچھ بالم، بانٹ لیں گے ہم آدھا آدھا

Jaan Ki Kasam - film: Azaad (1978)

No comments:

Post a Comment