نہ جانے کیوں ہمارے دل کو تم نے دل نہیں سمجھا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/02/11

نہ جانے کیوں ہمارے دل کو تم نے دل نہیں سمجھا

na-jane-kyon-hamare-dil-ko

فلم : محبت زندگی ہے (1966)
نغمہ نگار: ایس ایچ بہاری
نغمہ : نہ جانے کیوں ہمارے دل کو تم نے دل نہیں سمجھا
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : او پی نیر
اداکار : دھرمیندر، راج شری
یوٹیوب : Na Jaane Kyon Hamare Dil Ko

نہ جانے کیوں ہمارے دل کو تم نے دل نہیں سمجھا
یہ شیشہ توڑ ڈالا، پیار کے قابل نہیں سمجھا

ہمارا پیار دیکھو اور ہمارا حوصلہ دیکھو
محبت کا جنون ہم کو کہاں تک لے چلا دیکھو
تمہی نے جان لے لی اور تمہیں قاتل نہیں سمجھا

تڑپ دی بھی تو ایسی دی کے مشکل ہو گیا جینا
چلائے تیر وہ تم نے کہ چھلنی ہو گیا سینہ
اور اس پر یہ ستم ہے کہ ہمیں گھائل نہیں سمجھا

محبت کا یہ جادو ایک دن سر چڑھ کے بولے گا
ہر ایک آندھی ہر ایک طوفان کو دامن میں لے لے گا
محبت نے کسی بھی کام کو مشکل نہیں سمجھا

Na Jane Kyon Hamare Dil Ko - film: Mohabbat Zindagi Hai (1966)

No comments:

Post a Comment