دوری نہ رہے کوئی، آج اتنے قریب آؤ - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2020/02/10

دوری نہ رہے کوئی، آج اتنے قریب آؤ

doori-na-rahe-koi

فلم : کرتویہ (1979)
نغمہ نگار: کفیل آذر
نغمہ : دوری نہ رہے کوئی، آج اتنے قریب آؤ
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : دھرمیندر، ونود مہرہ، ریکھا
یوٹیوب : Doori Na Rahe Koi

دوری نہ رہے کوئی، آج اتنے قریب آؤ
میں تم میں سما جاؤں، تم مجھ میں سما جاؤ

سانسوں کی حرارت سے تنہائی پگھل جائے
جلتے ہوئے ہونٹوں کا ارمان نکل جائے
چاہت کی گھٹا بن کر یوں مجھ پہ برس جاؤ

یہ بات نہ تھی اب سے پہلے کبھی جینے میں
دل بن کے دھڑکتے ہو تمہی میرے سینے میں
کبھی ساتھ نہ چھوڑو گے تم میری قسم کھاؤ

Doori Na Rahe Koi - film: Kartavya (1979)

No comments:

Post a Comment