فلم : بیجو باؤرا (1952)
نغمہ نگار: شکیل بدایونی
نغمہ : میں عاشق ہوں بہاروں کا
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : نوشاد
اداکار : مینا کماری، بھارت بھوشن
یوٹیوب : insaan bano karlo bhalai ka koi kaam
نردھن کا گھر لوٹنے والو، لوٹ لو دل کا پیار
پیار وہ دھن ہے جس کے آگے سب دھن ہے بیکار
انسان بنو، انسان بنو، کر لو بھلائی کا کوئی کام
دنیا سے چلے جاؤ گے، رہ جائے گا بس نام
جس باغ میں سورج بھی نکلتا ہے لیے غم
پھولوں کی ہنسی دیکھ کے رو دیتی ہے شبنم
کچھ دیر کی خوشیاں ہیں، تو کچھ دیر کا ماتم
کس نیند میں ہو جاگو، ذرا سوچ لو انجام
لاکھوں یہاں شان اپنی دکھاتے ہوئے آئے
دم بھر کے لیے ناچ گئے دھوپ میں سائے
وہ بھول گئے تھے کہ یہ دنیا ہے سرائے
آتا ہے کوئی صبح، تو جاتا ہے کوئی شام
کیوں تم نے لگائے ہیں یہاں ظلم کے ڈھیرے
دھن ساتھ نہ جائے گا، بنے کیوں ہو لٹیرے
پیتے ہو غریبوں کا لہو شام سویرے
خود پاپ کرو، نام ہو شیطان کا بدنام
No comments:
Post a Comment