فلم : جیول تھیف (1967)
نغمہ نگار : مجروح سلطان پوری
نغمہ : یہ دل نہ ہوتا بےچارہ
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : ایس ڈی برمن
اداکار : دیوآنند، وجینتی مالا، اشوک کمار، تنوجہ
یوٹیوب : Yeh Dil Na Hota Bechara
یہ دل نہ ہوتا بےچارہ، قدم نہ ہوتے آوارہ
جو خوبصورت کوئی اپنا ہمسفر ہوتا
سنا جب سے زمانے ہیں بہار کے
ہم بھی آئے ہیں راہی بن کے پیار کے
کوئی نہ کوئی بلائے گا، کھڑے ہیں ہم بھی راہوں میں
ارے مانا اس کو نہیں میں پہچانتا
بندہ اس کا پتا بھی نہیں جانتا
ملنا لکھا ہے تو آئے گا، کھڑے ہیں ہم بھی راہوں میں
اس کی دھن میں پڑے گا دکھ جھیلنا
سیکھا ہم نے بھی پتھروں سے کھیلنا
صورت کبھی تو دکھائے گا، پڑے ہیں ہم بھی راہوں میں
No comments:
Post a Comment