آپ کی مہکی ہوئی زلف کو کہتے ہیں گھٹا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/09/19

آپ کی مہکی ہوئی زلف کو کہتے ہیں گھٹا

aapki-mehki-hui-zulf-ko-kehte-hain-ghata

فلم : ترشول (1978)
نغمہ نگار: ساحر لدھیانوی
نغمہ : آپ کی مہکی ہوئی زلف کو کہتے ہیں گھٹا
گلوکار : لتا منگیشکر، یسوداس
موسیقار : خیام
اداکار : امیتابھ بچن، سنجیو کمار، ششی کپور، راکھی، ہیما مالنی
یوٹیوب : Aap Ki Maheki Hui Zulf Ko

آپ کی مہکی ہوئی زلف کو کہتے ہیں گھٹا
آپ کی مدھ بھری آنکھوں کو کنول کہتے ہیں


میں تو کچھ بھی نہیں، تم کو حسیں لگتی ہوں
اس کو چاہت بھری نظروں کا عمل کہتے ہیں


ایک ہم ہی نہیں سب دیکھنے والے تم کو
سنگِ مر مر پہ لکھی شوخ غزل کہتے ہیں


ایسی باتیں نہ کرو جن کا یقیں مشکل ہو
ایسی تعریف کو نیت کا خلل کہتے ہیں


میری تقدیر کہ تم نے مجھے اپنا سمجھا
اس کو صدیوں کی تمناؤں کا پھل کہتے ہیں


Aap Ki Maheki Hui Zulf Ko - film: Trishul (1978)

No comments:

Post a Comment