فلم : ایک حسینہ دو دیوانے (1972)
نغمہ نگار: انجان
نغمہ : دو قدم تم نہ چلے، دو قدم ہم نہ چلے
گلوکار : مکیش
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : جتیندر، ببیتا، ونود کھنہ
یوٹیوب : Do Kadam Tum Na Chale | Ek Hasina Do Diwane
دو قدم تم نہ چلے، دو قدم ہم نہ چلے
آرزوؤں کے دئیے بجھ گئے جلتے جلتے
ہم تو آنکھوں بسا لیں گے تمہارے غم کو
تم کبھی بھول کے بھی یاد نہ کرنا ہم کو
اپنی مزل تمہیں مل جائے گی چلتے چلتے
وقت نے زہر بھرا پیار کے پیمانوں میں
کھو گئے خواب سلگتے ہوئے ویرانوں میں
جان سے جائیں گے ہم درد کے ڈھلتے ڈھلتے
دو قدم تم نہ چلے، دو قدم ہم نہ چلے
No comments:
Post a Comment