ہم چھوڑ چلے ہیں محفل کو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/09/13

ہم چھوڑ چلے ہیں محفل کو

hum-chhod-chale-hai-mehfil-ko

فلم : جی چاہتا ہے (1962)
نغمہ نگار: حسرت جےپوری
نغمہ : ہم چھوڑ چلے ہیں محفل کو
گلوکار : مکیش
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : جوائے مکرجی، راج شری
یوٹیوب : Hum chod chale hai mehfil ko

ہم چھوڑ چلے ہیں محفل کو
یاد آئے کبھی تو مت رونا
اس دل کو تسلی دے لینا
گبھرائے کبھی تو مت رونا


اک خواب سا دیکھا تھا ہم نے
جب آنکھ کھلی تو ٹوٹ گیا
یہ پیار تمہیں سپنا بن کر
تڑپائے کبھی تو مت رونا


تم میرے خیالوں میں کھو کر
برباد نہ کرنا جیون کو
جب کوئی سہیلی بات تمہیں
سمجھائے کبھی تو مت رونا


جیون کے سفر میں تنہائی
مجھ کو تو نہ زندہ چھوڑے گی
مرنے کی خبر اے جانِ جگر
مل جائے کبھی تو مت رونا


ہم چھوڑ چلے ہیں محفل کو
یاد آئے کبھی تو مت رونا


Hum chod chale hai mehfil ko - film: Ji Chahta Hai (1962)

No comments:

Post a Comment