فلم : انوپما (1966)
نغمہ نگار: کیفی اعظمی
نغمہ : یا دل کی سنو دنیا والو
گلوکار : ہیمنت کمار
موسیقار : ہیمنت کمار
اداکار : دھرمیندر، شرمیلا ٹیگور
یوٹیوب : Ya dil ki suno duniyaa waalo
یا دل کی سنو دنیا والو
یا مجھ کو ابھی چپ رہنے دو
میں غم کو خوشی کیسے کہہ دوں
جو کہتے ہیں ان کو کہنے دو
یہ پھول چمن میں کیسا کھلا
مالی کی نظر میں پیار نہیں
ہنستے ہوئے کیا کیا دیکھ لیا
اب بہتے ہیں آنسو بہنے دو
اک خواب خوشی کا دیکھا نہیں
دیکھا جو کبھی تو بھول گئے
مانگا ہوا تم کچھ دے نہ سکے
جو تم نے دیا وہ سہنے دو
کیا درد کسی کا لے گا کوئی
اتنا تو کسی میں درد نہیں
بہتے ہوئے آنسو اور بہیں
اب ایسی تسلی رہنے دو
No comments:
Post a Comment