فلم : پھر وہی دل لایا ہوں (1963)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : اجی قبلہ محترمہ کبھی شعلہ کبھی نغمہ
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : او۔ پی۔ نیر
اداکار : جوائے مکرجی، آشا پاریکھ
یوٹیوب : Aji Qibla Mohtarma | Phir Wohi Dil Laya Hoon
اجی قبلہ محترمہ کبھی شعلہ کبھی نغمہ
اس آپ کے انداز کا ہائے کیا کہنا
اف یہ غصہ کالی آنکھیں ہو رہی ہیں گلابی
آپ کی تو یہ ادا ہے اور کسی کی خرابی
ارے رے میں نے تمہیں دیکھا صرف دیکھا مانیے کہنا
میں نے تمہیں دیکھا صرف دیکھا مانیے کہنا
اجی قبلہ محترمہ کبھی شعلہ کبھی نغمہ
آرزو تھی چند لمحے یوں ہی چلتے پھرتے
بےتکلف ہو کے تم سے چند باتیں کرتے
ارے رے تم جو حسیں تھے دل نے چاہا ساتھ ہی رہنا
اجی قبلہ محترمہ کبھی شعلہ کبھی نغمہ
اس آپ کے انداز کا ہائے کیا کہنا
No comments:
Post a Comment