فلم : انداز اپنا اپنا (1994)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : ایلو جی صنم ہم آ گئے آج پھر دل لے کے
گلوکار : بہروز چٹرجی، وکی مہتا
موسیقار : تشار بھاٹیہ
اداکار : عامر خاں، سلمان خاں، کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن
یوٹیوب : Elo Ji Sanam Hum Aa Gaye | Andaz Apna Apna
نوٹ:
عامر خاں اور روینہ ٹنڈن پر فلمایا گیا یہ نغمہ فلم "پھر وہی دل لایا ہوں (1963)" کے نغمہ "بندہ پرور ، تھام لو جگر ، بن کے پیار پھر آیا ہوں" کی دھن اور انداز پر ترتیب دیا گیا۔ دونوں نغمے مجروح سلطان پوری کے تحریر کردہ رہے ہیں۔
ایلو ایلو ایلو ایلو
ایلو جی صنم ہم آ گئے آج پھر دل لے کے
اب اتنا بھی غصہ کرو نہیں جانی
یہ کھویا کھویا موسم پَوَن دیوانی
کہیں اڑا لے نہ یارا تجھے دلدارا تجھے
ایلو ایلو ۔۔۔
کیسے جادوگر ہیں بہار کے یہ دن
جان ہی نہ لے لیں خمار کے یہ دن
دیکھو جانِ جاناں بہک نہ جانا
آجا میں دے دوں سہارا تجھے
ماتھے پہ تو بل ہے لبوں پہ مسکان
چھب ہے غضب کی میں تیرے قربان
ہائے مر جاؤں گا جینے نہیں پاؤں گا
ایسے نہ مارو نظارہ مجھے
ایلو جی صنم ہم آ گئے آج پھر دل لے کے
چلو جی میں غصہ نہ اور کروں گی
تیری شکایت پہ غور کروں گی
کیا ہے میری منزل سمجھ گیا دل
جاناں کرو نا اشارہ مجھے
ایلو ایلو، ایلو ایلو
ایلو جی صنم ہم آ گئے آج پھر دل لے کے
No comments:
Post a Comment