فلم : مرتے دم تک (1987)
نغمہ نگار: رویندر جین
نغمہ : چھوڑیں گے نہ ہم تیرا ساتھ
گلوکار : محمد عزیز، انورادھا پودوال
موسیقار : رویندر جین
اداکار : راج کمار، گووندا، فرح
یوٹیوب : Chhodenge Na Hum Tera Saath O Saathi
چھوڑیں گے نہ ہم تیرا ساتھ
او ساتھی مرتے دم تک
مرتے دم تک نہیں اگلے جنم تک
اگلے جنم نہیں سات جنم تک
سات جنم نہیں جنم جنم تک
چھوڑیں گے نہ ہم تیرا ساتھ
تیری ہی تصویر سجی ہے دل کے آئینے میں
تجھ سے محبت کر کے لذت پا ہی گئے جینے میں
دیتا ہے خوشیاں اب تیرا غم تک
پڑنے نہ دیں گے غم کے قدم تک
قدم رکھیں گے سنگ جنم جنم تک
چھوڑیں گے نہ ہم تیرا ساتھ
موسم آتے جاتے رہیں گے
ساون پھاگن لاتے رہیں گے
پیار بھرے دل پیار میں ڈوبے
پیار کے نغمے گاتے رہیں گے
اِس موسم سے اُس موسم تک
اِس عالم سے اُس عالم تک
دور نہ ہوں گے جنم جنم تک
چھوڑیں گے نہ ہم تیرا ساتھ
او ساتھی مرتے دم تک
کوئی ڈھونڈے اپنے خدا کو
کوئی اپنے صنم کو
اپنا خدا بھی اپنا صنم بھی
مل گیا تجھ میں ہم کو
کر لیے وعدے کھائی قسم تک
لائے قسم دل کے سنگم تک
سنگم ہوگا جنم جنم تک
مرتے دم تک نہیں اگلے جنم تک
اگلے جنم نہیں سات جنم تک
سات جنم نہیں جنم جنم تک
چھوڑیں گے نہ ہم تیرا ساتھ
او ساتھی مرتے دم تک
No comments:
Post a Comment