ٹائیٹل : یہ شام مستانی ۔۔۔
فلم : کٹی پتنگ (1970 ء)
موسیقار : ر۔ڈ۔ برمن
کاسٹ : راجیش کھنہ ، آشا پاریکھ
گلوکار : کشور کمار
یہ شام مستانی ، مدہوش کیے جائے
مجھے ڈور کوئی کھینچے ، تیری اور لیے جائے
دور رہتی ہے تُو ، میرے پاس آتی نہیں
ہونٹوں پہ ترے ، کبھی پیاس آتی نہیں
ایسا لگے ، جیسے کہ تُو ، ہنس کے زہر کوئی پیے جائے
یہ شام مستانی ۔۔۔
بات جب میں کروں ، مجھے روک دیتی ہے کیوں
تیری میٹھی نظر ، مجھے ٹوک دیتی ہے کیوں
تیری حیا ، تیری شرم ، تیری قسم میرے ہونٹ سیے جائے
یہ شام مستانی ۔۔۔
ایک روٹھی ہوئی ، تقدیر جیسے کوئی
خاموش ایسے ہے تُو ، تصویر جیسے کوئی
تیری نظر ، بن کے زُباں ، لیکن ترے پیغام دئے جائے
یہ شام مستانی ، مدہوش کیے جائے
مجھے ڈور کوئی کھینچے ، تیری اور لیے جائے
No comments:
Post a Comment