ننھا منا راہی ہوں، دیش کا سپاہی ہوں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/11/14

ننھا منا راہی ہوں، دیش کا سپاہی ہوں

nanha-munna-rahi-hoon

فلم : سن آف انڈیا (1962)
نغمہ نگار : شکیل بدایونی
نغمہ : ننھا منا راہی ہوں، دیش کا سپاہی ہوں
گلوکار : شانتی دیوی ماتھر
موسیقار : نوشاد
اداکار : کمل جیت، سیمی گریوال، ساجد خان
یوٹیوب : Nanha Munna Rahi Hoon - Son of India

ننھا منا راہی ہوں، دیش کا سپاہی ہوں
بولو میرے سنگ
جئے ہند، جئے ہند، جئے ہند

رستے میں چلوں گا نہ ڈر ڈر کے
چاہے مجھے جینا پڑے مر مر کے
منزل سے پہلے نہ لوں گا کہیں دم
آگے ہی آگے بڑھاؤں گا قدم
دائیں بائیں، دائیں بائیں، تھم
ننھا منا راہی ہوں ۔۔۔

دھوپ میں پسینہ میں بہاؤں گا جہاں
ہرے ہرے کھیت لہرائیں گے وہاں
دھرتی پہ فاقے نہ پائیں گے جنم
آگے ہی آگے بڑھاؤں گا قدم

نیا ہے زمانہ میری نئی ہے ڈگر
دیش کو بناؤں گا مشینوں کا نگر
بھارت کسی نے رہے گا نہیں کم
آگے ہی آگے بڑھاؤں گا قدم

بڑا ہو کے دیش کا سہارا بنوں گا
دنیا کی آنکھوں کا تارا بنوں گا
رکھوں گا اونچا ترنگا پرچم
آگے ہی آگے بڑھاؤں گا قدم

شانتی کی نگری ہے میرا یہ وطن
سب کو سکھاؤں گا میں پیار کا چلن
دنیا میں گرنے نہ دوں گا کہیں بم
آگے ہی آگے بڑھاؤں گا قدم

ننھا منا راہی ہوں، دیش کا سپاہی ہوں
بولو میرے سنگ
جئے ہند، جئے ہند، جئے ہند

Nanha Munna Rahi Hoon - film: Son Of India (1962)

No comments:

Post a Comment