سجن رے جھوٹ مت بولو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/11/04

سجن رے جھوٹ مت بولو

sajan-re-jhooth-mat-bolo

نغمہ : سجن رے جھوٹ مت بولو
فلم : تیسری قسم (1966)
نغمہ نگار : شیلندر
گلوکار : مکیش
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : راج کپور، وحیدہ رحمن
یوٹیوب : sajan re jhoot mat bolo..teesri kasam, 1966

سجن رے جھوٹ مت بولو
خدا کے پاس جانا ہے
نہ ہاتھی ہے نہ گھوڑا ہے
وہاں پیدل ہی جانا ہے

تمہارے محل چوبارے
یہیں رہ جائیں گے سارے
اکڑ کس بات کی پیارے
یہ سر پھر بھی جھکانا ہے

بھلا کیجے بھلا ہوگا
برا کیجے برا ہوگا
بہی لکھ لکھ کے کیا ہوگا
یہیں سب کچھ چکانا ہے

لڑکپن کھیل میں کھویا
جوانی نیند بھر سویا
بڑھاپا دیکھ کر رویا
وہی قصہ پرانا ہے

Sajan Re Jhooth Mat Bolo - film: Teesri Kasam (1966)

No comments:

Post a Comment