دردِ دل دردِ جگر، دل میں جگایا آپ نے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/12/02

دردِ دل دردِ جگر، دل میں جگایا آپ نے

darde-dil-darde-jigar

فلم : قرض (1980)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : دردِ دل دردِ جگر، دل میں جگایا آپ نے
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : رشی کپور، ٹینا منیم
یوٹیوب : Dard-E-Dil Dard-E-Jigar - Karz

دردِ دل، دردِ جگر، دل میں جگایا آپ نے
پہلے تو میں شاعر تھا، عاشق بنایا آپ نے

آپ کی مدہوش نظریں کر رہی ہیں شاعری
یہ غزل میری نہیں، یہ غزل ہے آپ کی
میں نے تو بس وہ لکھا، جو کچھ لکھایا آپ نے

کب کہاں سب کھو گئی، جتنی بھی تھی پرچھائیاں
بجھ گئی یاروں کی محفل ہو گئی تنہائیاں
کیا کیا شاید کوئی پردہ گرایا آپ نے

اور تھوڑی دیر میں بس ہم جدا ہو جائیں گے
آپ کو ڈھونڈوں گا کیسے، راستے کھو جائیں گے
نام تک بھی تو نہیں، اپنا بتایا آپ نے

Dard-E-Dil Dard-E-Jigar - film: Karz (1980)

No comments:

Post a Comment