کانچی رے کانچی رے، پریت میری سانچی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/01/13

کانچی رے کانچی رے، پریت میری سانچی

kanchi-re-kanchi-re

فلم : ہرے راما ہرے کرشنا (1971)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : کانچی رے کانچی رے، پریت میری سانچی
گلوکار : لتامنگیشکر، کشورکمار
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : دیوآنند، زینت امان، ممتاز
یوٹیوب : Kanchi Re Kanchi Re | Hare Rama Hare Krishna

کانچی رے کانچی رے، پریت میری سانچی
رک جا، نہ جا دل توڑ کے
تیرے ہاتھوں میں ہے میری ڈوری جیسے
کچے دھاگے سے میں بندھا آیا ایسے
مشکل ہے جینا، دے دے او حسینہ
واپس میرا دل موڑ کے
کانچی رے کانچی رے، پریت میری سانچی
رک جا، نہ جا دل توڑ کے

جھوٹا ہے یہ غصہ تیرا سچا نہیں
سچے پریمی کو تڑپانا اچھا نہیں
واپس نہ آؤں گا میں جو چلا جاؤں گا
یہ تیری گلیاں چھوڑ کے
کانچی رے کانچی رے ۔۔۔

رنگ تیرے میں یہ تن رنگ لیا
تن کیا ہے میں نے من رنگ لیا
بس چپ ہی رہنا، اب پھر نہ کہنا
رک جا، نہ جا دل توڑ کے
کانچی رے کانچی رے، پریت میری سانچی
رک جا، نہ جا دل توڑ کے

Kanchi Re Kanchi Re - film: Hare Rama Hare Krishna (1970)

No comments:

Post a Comment