چلی چلی رے پتنگ میری چلی رے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/01/14

چلی چلی رے پتنگ میری چلی رے

chali-chali-re-patang-meri-chali-re

فلم : بھابھی (1957)
نغمہ نگار: راجندر کرشن
نغمہ : چلی چلی رے پتنگ میری چلی رے
گلوکار : لتا منگیشکر، محمد رفیع
موسیقار : چترگپت
اداکار : بلراج ساہنی، نندہ، جگدیپ
یوٹیوب : Chali Chali Re Patang | Bhabhi

چلی چلی رے پتنگ میری چلی رے
چلی بادلوں کے پار ہو کے ڈور پہ سوار
ساری دنیا یہ دیکھ دیکھ جلی رے

یوں مست ہوا میں لہرائے
جیسے اڑن کھٹولہ اڑا جائے
لے کے من میں لگن جیسے کوئی دلہن
چلی جائے رے سنوریا کی گلی رے

رنگ میری پتنگ کا دھانی
ہے یہ نیل گگن کی رانی
بانکی بانکی ہے اٹھان، ہے عمر بھی جوان
لاگے پتلی کمر بڑی بھلی رے

چھونا مت دیکھ اکیلی
ہے ساتھ میں ڈور سہیلی
ہے یہ بجلی کی تار، بڑی تیز ہے کٹار
دے گی کاٹ کے رکھ دل جلی رے

Chali Chali Re Patang Meri Chali Re - film: Bhabhi (1957)

No comments:

Post a Comment