میں ڈھونڈتا ہوں جن کو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/01/10

میں ڈھونڈتا ہوں جن کو


فلم : ٹھوکر (1974)
نغمہ نگار: ساجن دہلوی
نغمہ : میں ڈھونڈتا ہوں جن کو
گلوکار : مکیش
موسیقار : شیام جی گھنشیام جی
اداکار : بلدیو کھوسلہ، الکا
یوٹیوب : Main Dhoondta Hoon Jinko | Thokar

میں ڈھونڈتا ہوں جن کو
راتوں کو خیالوں میں
وہ مجھ کو مل سکے نہ
صبح کے اجالوں میں

سہانی پیار کی باتیں
مرے دلدار کی باتیں
کبھی اقرار کی باتیں
کبھی انکار کی باتیں
اک درد سا چھپا ہے
دل کے حسین چھالوں میں
میں ڈھونڈتا ہوں جن کو
راتوں کو خیالوں میں

جو یوں برباد ہوتے ہیں
وہ کب آباد ہوتے ہیں
دلِ ناشاد ہوتے ہیں
الجھا ہوا ہوں کب سے
غم کے عجیب جالوں میں
میں ڈھونڈتا ہوں جن کو
راتوں کو خیالوں میں ۔۔۔

Hansi Ban Gaye - film: Thokar (1974)

No comments:

Post a Comment