یا علی، رحم علی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/01/11

یا علی، رحم علی

ya-ali-gangster

فلم : گینگسٹر (2006)
نغمہ نگار: سعید قادری
نغمہ : یا علی، رحم علی
گلوکار : زوبین گرگ
موسیقار : پریتم چکرورتی
اداکار : عمران ہاشمی، شائنی آہوجہ، کنگنا رانوت
یوٹیوب : Ya Ali | Gangster- A Love Story

یا علی، رحم علی
یار پہ قربان ہیں سبھی
یا علی مدد علی
یا علی یہ میری جان یہ زندگی
عشق پہ ہاں، مٹا دوں، لٹا دوں، میں اپنی خودی
یار پہ ہاں، لٹا دوں، مٹا دوں، میں یہ ہستی
یا علی ۔۔۔

مجھے کچھ پل دے قدرت کے
فقیر ہم تیری چاہت کے
رہے بےچین دل کب تک
ملے کچھ پل تو راحت کے
چاہت پہ، عشق پہ ہاں
مٹا دوں، لٹا دوں، میں اپنی خودی
یار پہ ہاں، لٹا دوں، مٹا دوں، میں یہ ہستی
یا علی ۔۔۔

بن تیرے نہ اک پل ہو
نہ بن تیرے کبھی کل ہو
یہ دل بن جائے پتھر کا
نہ اس میں کوئی ہلچل ہو
صنم پہ ہاں، عشق پہ ہاں
مٹا دوں، لٹا دوں، میں اپنی خودی
قسم سے ہاں، لٹا دوں، مٹا دوں، میں یہ ہستی

یا علی، رحم علی
یار پہ قربان ہیں سبھی
یا علی مدد علی

Ya Ali - film: Gangster (2006)

No comments:

Post a Comment