فلم : جانور (1965)
نغمہ نگار: شیلندر
نغمہ : لال چھڑی میدان کھڑی
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : شمی کپور، راجشری
یوٹیوب : Lal chhadi maidaan khadi | Janwar
لال چھڑی میدان کھڑی، کیا خوب لڑی، کیا خوب لڑی
ہم دل سے گئے، ہم جاں سے گئے
بس آنکھ ملی اور بات بڑھی
وہ تیکھے تیکھے دو نیناں
اس شوخ سے آنکھ ملانا تھا
دے دے کے قیامت کو دعوت
ایک آفت سے ٹکرانا تھا
مت پوچھو ہم پر کیا گزری
بجلی سی گری اور دل پہ پڑی
ہم دل سے گئے، ہائے ۔۔ ہم جاں سے گئے
تن تن کر ظالم نے اپنا
ہر تیر نشانے پر مارا
ہے شکر کہ اب تک زندہ ہوں
میں دل کا گھائل بےچارہ
اسے دیکھ کے لال دوپٹے میں
میں نے نام دیا ہے لال چھڑی
ہم دل سے گئے، ہائے ۔۔ ہم جاں سے گئے
ہم کو بھی نہ جانے کیا سوجھی
جا پہنچے اس کی ٹولی میں
ہر بات میں اس کی تھا وہ اثر
جو نہیں بندوق کی گولی میں
اب کیا ہوگا ، اب کیا کیجے
ہر اک گھڑی مشکل کی گھڑی
ہم دل سے گئے، ہائے ۔۔ ہم جاں سے گئے
No comments:
Post a Comment