فلم : بازیگر (1993)
نغمہ نگار: دیو کوہلی
نغمہ : یہ کالی کالی آنکھیں ۔۔۔
گلوکار : کمار سانو، انوملک
موسیقار : انو ملک
اداکار : شاہ رخ خان، کاجول، شلپا شیٹی
یوٹیوب : Yeh Kaali Kaali Aankhen | Baazigar
یہ کالی کالی آنکھیں یہ گورے گورے گال
یہ تیکھی تیکھی نظریں یہ ہرنی جیسی چال
دیکھا جو تجھے جانم ہوا ہے برا حال
یہ کالی کالی آنکھیں ۔۔۔
میں ملا، تو ملی، تو ملی، میں ملا
دنیا جلے تو جلے
پیار کریں گے، تجھ پہ مریں گے، دھک دھک دل یہ کرے
اف تیری دل لگی، دل کو جلانے لگی
دلربا تو مجھے نخرے دکھانے لگی
غیروں کی بانہوں میں اٹھلا کے جانے لگی
یہ تیری بےرخی مجھ کو ستانے لگی
چھوڑو جی چھوڑو صنم، ضد اپنی چھوڑو صنم
نازک ہے دل یہ میرا، دل کو نہ توڑو صنم
یہ لمبی لمبی راتیں، آ کر لے ملاقاتیں
جانے کیوں دل یہ میرا، تیرا ہی ہونا چاہے
غصے میں لال نہ کر، یہ گورے گورے گال
یہ کالی کالی آنکھیں ۔۔۔
نہ تو کر کھٹ پٹ، کر پیار جھٹ پٹ
میرے آجا تو نکٹ، کاٹوں پیار کا ٹکٹ
نہ تو زلفیں جھٹک، نہ تو پیر پٹخ
ارے ایسے نہ مٹک، دل گیا ہے بھٹک
چہرے پہ تیرے صنم، لیلیٰ کی ہیں شوخیاں
ہیر سے بڑھ کے ہیں، آنکھوں کی یہ مستیاں
جولیٹ کی طرح ہونٹوں پہ ہیں سرخیاں
دیکھ لے خود کو تو، نظر سے میری جانِ جاں
دیکھی جو تیری ادا، میں فدا ہو گیا
سینے سے لگ جا ذرا، جینے کا آئے مزا
یہ بکھری بکھری زلفیں، یہ جھکی جھکی پلکیں
یہ گوری گوری بانہیں، ہم کیوں نہ تمہیں چاہیں
ایسا تو ہم نے پہلے، دیکھا نہیں کمال
یہ کالی کالی آنکھیں ۔۔۔
No comments:
Post a Comment